بین الاقوامی

انڈونیشی صدر نے چین کی معاشی و تکنیکی ترقی کو مثالی قرار دے دیا

جکارتہ :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جکارتہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور وزیر دفاع ڈونگ جون سے ملاقات کی۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے انڈونیشیا-چین جامع اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم اور 2+2ڈائیلاگ میکانزم کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں جو نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں اور تمام فریقوں کو ان کامیابیوں سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ سیاست، معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور مزید چینی کمپنیوں کے انڈونیشیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انڈونیشیا چینی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرتا رہے گا اور کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے کی مخالفت کرے گا۔صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رواں سال نومبر میں چین کے شہر شن زن میں ہونے والے اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker