پاکستانٹاپ سٹوری

پی آئی اے کےلئے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفت، حکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق

واشنگٹن:(آئی پی ایس)  وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker