بین الاقوامی

چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں مستحکم ترقی

بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے جون تک چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 74 لاکھ 38 ہزار جبکہ فروخت 74 لاکھ 46 ہزار یونٹس رہی، جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.7 فیصد اور 7.3 فیصد زیادہ ہے۔جون کے مہینے میں نئی فروخت ہونے والی گاڑیوں میں نیو انرجی گاڑیوں کا حصہ مجموعی نئی گاڑیوں کی فروخت کا تقریباً 60 فیصد رہا۔برآمدات کے حوالے سے جنوری سے جون تک چین نے مجموعی طور پر 50 لاکھ 96 ہزار گاڑیاں برآمد کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں نیو انرجی گاڑیوں کی برآمدات 23 لاکھ 55 ہزار رہیں، جو سال بہ سال 1.2 گنا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker