
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وینزویلا کو اس سے قبل دی گئی نقد امداد کے علاوہ مزید 100 ملین یوآن مالیت کی ہنگامی امدادی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق یہ امداد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور تعمیرِ نو کے لیے استعمال کی جائے گی، جبکہ امدادی سامان جلد از جلد وینزویلا پہنچایا جائے گا۔چین نے وینزویلا کو زلزلہ زدہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر بھی فراہم کی ہیں تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں میں معاونت کی جا سکے۔





