پاکستان

یو ایف ایس سی کا ودآؤٹ بارڈرزمنصوبہ بین الاقوامی طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

ثقافتی و فنّی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی شمولیت کا فروغ

سانتا کیتارینا()
فیڈرل یونیورسٹی آف سانتا کیتارینا(یو ایف ایس سی) کا ودآؤٹ بارڈرز منصوبہ ،بین الاقوامی پناہ گزین اور مہاجر طلبہ کے استقبال، انضمام اور تعلیمی معاونت کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے۔منصوبے کی ٹیم میمبر ڈیبورا برتلے کے مطابق منصوبےکے تحت نئے طلبہ کے استقبال کی سرگرمیوں کا انعقاد،تعلیمی انضمام میں رہنمائی، طلبہ کی تعلیمی پیش رفت کی نگرانی، اور ثقافتی و فنّی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی،پناہ گزین اور مہاجر طلبہ کے لیے جامع اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور انہیں یونیورسٹی میں کامیاب انداز سے ضم ہونے میں مدد دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ منصوبہ وسیع تر معاشرے سے مؤثر رابطہ قائم کرنے کے لیے یو ایف ایس سی کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے سے متعلق معلومات عام کرتا ہے، انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتا ہے، اور یونیورسٹی کے بین الاقوامی روابط اور عالمی تشخص کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker