
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں غذائیت اور بچوں کی ابتدائی نشوونما کے حوالے سے اہم پیش رفت، اسٹیٹ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ (TWG) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے ناظمین، متعلقہ اداروں، ماہرین اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں (UNICEF, WFP, WHO) کے نمائندگان نے شرکت کی، جہاں بچوں کی بہتر نشوونما، ماں اور بچے کی صحت، اور غذائی قلت جیسے اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، اسکیلنگ اپ نیوٹریشن (SUN) سیکٹریٹ پلانگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے یونیسیف کے اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد ریاست میں غذائیت اور Early Childhood Development (ECD) کے پروگرامز کو مزید مؤثر بنانا تھا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے متوازن غذا، صحت مند ماحول اور بروقت طبی سہولیات انتہائی ضروری ہیں۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری فلاحی و صحت منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ماہرین کے مطابق غذائی قلت کا خاتمہ اور بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اسی لیے تمام اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بچوں اور ماؤں کی صحت بہتر بنانے کے لیے آگاہی مہمات اور عملی اقدامات کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



