بین الاقوامی

چین کے صدر کا چینی فکری نظام کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور

بیجنگ : چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فلسفہ اور سماجی علوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اہم ہدایت دی ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے فلسفہ اور سماجی علوم کے شعبے نے علوم، نظریات اور طریقہ کار کی جدت میں مستحکم پیش رفت کی ہے، جس سے قیمتی تحقیقی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے فلسفہ اور سماجی علوم کے شعبے میں چینی فکری نظام کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ چین، دنیا، عوام اور وقت کے سوالات کا بہتر جواب دیا جائے اور فلسفہ اور سماجی علوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی پیش رفت کے ساتھ چینی طرز جدیدیت کی تعمیر میں مزیدحکمت اور طاقت فراہم کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker