بین الاقوامی

چین کا امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کا موقف مستقل اور واضح ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے حوالےسے کہا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی پر قائم ہے۔ فریقین کو چاہیے کہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کریں تاکہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور عالمی معیشت میں مزید استحکام پیدا کیا جا سکے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران، دونوں ممالک کے سربراہان چین-امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ گو جیاکھون نے کہا کہ چین کا امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کا موقف مستقل اور واضح ہے۔
ایران سے مبینہ تعلق رکھنے والی ہانگ کانگ کی کمپنیوں سمیت 12 افراد اور اداروں پر امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے حوالےسے گو جیا کھون نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد کی جانے والی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے، اور اپنے اداروں و کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker