
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ مذاکرات کیے۔ ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ موجودہ دنیا بے یقینی، بے ترتیبی اور انتشار جیسے چیلنجز سے دوچار ہے۔ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن، آزاد اور خود مختار بڑے ممالک ہونے کے ناطے، اس بات کے متقاضی ہیں کہ دونوں فریق اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں، عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں، اور چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ہر قسم کی رکاوٹ سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمانوئل بون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہاں ہے تاکہ عالمی بحرانوں کے تعمیری حل تلاش کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں یورپ اور چین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ یورپی یونین کو چین کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں فرانس, یورپ اور چین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔





