بین الاقوامی

گلوبل گورننس انیشی ایٹو اقوام متحدہ کی آئندہ ترقی کے لیے رہنما اہمیت کا حامل ہے، چینی مندوب

اقوام متحدہ کے چارٹر کے نفاذ کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ اسی روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے "اقوام متحدہ کے مستقبل کا جائزہ” کے عنوان سے ایک کھلی بحث کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ چینی قیادت کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو اقوام متحدہ کی مستقبل کی ترقی کے لیے رہنما اہمیت کا حامل ہے۔
فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ تاریخ کے نئے نقطہ آغاز پر کھڑی ہے۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مبنی بین الاقوامی نظام ، بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم بین الاقوامی قواعد و ضوابط ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہتا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جانب بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker