تازہ ترین

کویت میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات، کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کےوفد کی گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات، ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا

کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنیوالی نسلون تک منتقل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی نمایاں خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور گورنر فروانیہ کو بتایا کہ کورونا کے بعد سے میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی پروفیشنلز کی ایک کثیر تعداد کویت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر، انجینئرنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی پاکستانی نمایاں ہیں۔
گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح نے کے پی ایف اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن دونوں ملکوں کے درمیاں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مثبت انداز میں کام کررہی ہے۔ ایسی سرگرمیوں کیلئے گورنیٹ کا تعاون دستیاب رہے گا۔
قبل ازیں صدر کے پی ایف اے کی جانب سے تنظیم کی نئی کابینہ اور ممبران کا گورنر سے تعارف کرایا تو عزت مآب جناب الشیخ عذبی الناصر الصباح نے محمد ثاقب آفتاب کو سینئر نائب صدر، خالد امین، غلام شیبر ، انجینئر محمد شفیع خان اور محمد طاہر بشیر کو نائب صدر، محمد عمران کو جنرل سیکرٹری اور حافظ وجیہہ الحسن کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر فروانیہ نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور دیگر زمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی۔
صدر کے پی ایف اے رانا اعجاز نے ملاقات میں شریک صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمن، صدر مسلم سینٹر (ن) میاں محمد ارشد ، قائمقام صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی شہزاد الرحمن اور چیف کوارڈینٹر پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن نعمان اسلم گھمن کا بھی گورنر فروانیہ جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح سے خصوصی تعارف کرایا۔
ملاقات کے اختتام پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ گورنر الشیخ عضبی الناصر الصباح کی جانب سے بھی کے پی ایف اے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker