پاکستانٹاپ سٹوری

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے اجرت یافتہ غیر قانونی افغانیوں کا اعتراف جرم،پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے ،غیر قانونی افغان باشندوں کو پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا،
گرفتار شدہ غیر قانونی افغان شرپسند کا کہنا تھا کہ؛بیت اللہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے،
شرپسند ابرار الحق شرپسندکا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی،ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے،میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا،
شرپسند امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے،میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے،
شرپسند پرویزخان نے کا کہنا تھا کہ ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے،یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں،
شرپسند فضل حق نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی،درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلحہ لیکر جا رہے تھے،اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker