شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں دو دہشت گرد کمانڈر ہلاک

pak army

 

راولپنڈی(آئی پی ایس) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں