بین الاقوامی

چین اور گلف کے درمیان تجارت کی کل مالیت 286 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی

بیجنگ(آئی پی ایس)23 سے 24 مئی تک چین-گلف کوآپریشن کونسل صنعتی و تجارتی تعاون فورم چین کے شہر شیا من میں منعقد ہوا، جس کے دوران کئی عملی ثمرات حاصل ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین اور گلف کوآپریشن کونسل کے

ممالک کے درمیان تجارت کی کل مالیت 286 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی۔
چین جی سی سی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔ فورم کے دوران چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات اور گلف کوآپریشن کونسل کے چھ ممالک کے محکموں نے

مشترکہ طور پر “چین-گلف کوآپریشن کونسل کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کا انیشی ایٹو ” جاری کیا۔ مستقبل میں فریقین اپنی اپنی مسابقتی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker