
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے میں قانونی سقم ، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ گورنر کے نام لکھنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھ دیا، گورنر نے منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اپنا استعفیٰ انکے نام لکھ کر عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیراعظم نے وہی استعفیٰ منظوری کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھجوا دیا جسے انہوں نے منظور کر لیا ۔
قانونی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے نام لکھا جانے والا استعفیٰ قانون کے مطابق درست نہیں اور یہ منظور نہیں ہو سکتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق استعفے میں قانونی سقم ہونے اور منظوری غیر قانونی ہونے کی وجہ سے آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کی اجلاس کی اہمیت بھی ختم ہو گئی ہے ۔