اہم خبریںعلاقائی

بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید نظیر مہمند کو گورنر بنانا بہترین فیصلہ ہے، جعفر آدم خیل

فاٹا قومی جرگے کے رہنما جعفر آدم خیل نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے ترجمان بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید نظیر مہمند کا نام گورنر خیبر پختونخواہ کیلئے فائنل کرنے پر ہم قبائل تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فاٹا کے حوالے سے یہ ریاست کا ایک سنجیدہ اور مضبوط اقدام ہے۔اپنے جاری بیان میں فاٹا قومی جرگے کے رہنما جعفر آدم خیل نے کہا ہے کہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید نظیر مہمند قبائلی علاقوں کے مسائل پر انتہائی مہارت سے عبور رکھتے ہیں امن و امان، فاٹا مرجر ہو یا روایتی دستور سید نظیر مہمند صاحب نے ہمیشہ قبائلیت اور احلیت سے نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت میں قبائلی خطے کو ایک ایسے شخصیت کی ضرورت تھی جو بے تحاشہ قربانیوں سے حاصل کردہ امن وامان کو برقرار رکھ سکیاور طالبان مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرکے انھیں کامیاب کریں۔ پڑوس میں براداراسلامی حکومت کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی کو بڑھانے کیلئے ایک ایسے شخصیت جو جانتا ہو کے مسائل کو بڑھانے کے بجائے ختم کرنا ہے۔قبائلی خطہ ہمیشہ سے گورنر کے ساتھ مزاجی اور روایتی روابط میں آسانی محسوس کرتا ہے۔فاٹا کے مسائل باقی پاکستان سے الگ ہے جو صرف سید نظیر مہمند صاحب جیسے شخصیت کی ذمداری سے حل ہوسکتے ہیں جس میں مِسنگ پرسنز، لائن آرڈر ،امن مذاکرات، روایتی جرگوں سے قومی مسائل کا حل،آئی ڈی پیز کے مسائل، بارڈر فینسنگ،اور انضمام کے پی کے بعد پیدا شدہ انتہائی سنجیدہ مسائل شامل ہیں ۔بریگڈیئر سید نظیر مہمند کو گورنر کیلئے منتخب کرنا پورے قبائلی خطے کی کامیابی ہے جس پر قبائلی عوام مقتدر حلقوں کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker