دلچسپ

ساحل سمندر کی ریت پر خاکے بنانے والے پاکستانی آرٹسٹ کی سعودی پریس اتاشی کی جانب سے پذیرائی

کراچی (سب نیوز)کراچی کے علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے ریت پر خاکے بنانے والے باصلاحیت آرٹسٹ سمیر سعودیہ عرب میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف التوابی نے اپنے ایکس آکائونٹ پر سمیر گڈانی کی ساحل سمندر پر خاکے تخلق کرنے کی ویڈیو شیئر کر کے ان کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔پریس اتاشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ سمیر ایک با صلاحیت پاکستانی نوجوان ہے جو ساحل سمندر پر سکیچ ڈرائینگ کی وجہ سے مشہور ہے ۔

اس بار وہ سعودی ایونٹس کو اپنے انداز میں پیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ویڈیو میں سمیر نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی کلب کو جوائن کرنے والے مشہور فٹ بالر رونالڈو کے علاوہ، سمیت دیگر نامور شخصیات کے ساحل سمندر پر ریت پر خاکے بنائے ہیں۔ان خاکوں کو بڑا ہونے کی بنیاد پر ڈرون کیمروں سے شوٹ کیا جاتا ہے۔آرٹسٹ سمیر کا اس حوالے سے کہنا ہے پہلی مرتبہ مسلم ممالک میں بڑے بڑے فٹ بالرز آرہے ہیں امید ہے مستقبل میں سعودی عرب سے نامور فٹ بالرز سامنے آئیں گے۔سعودی عرب ہمارے لیے انتہائی مقدس ہے اور وہاں کیلئے مزید کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker