تازہ ترینتجارت

یوم آزادی، بزنس کمیونٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو77ویں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ،آزادی کی خاطر ہمارے اسلاف اور بانیان پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں ، انہی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج ہم آزاد فضائو ں میں زندگی بسر کر رہے ہیں، گزشتہ 77سالوں میںپاکستان کو معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا ہے ،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ قوم کو درپیش سماجی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے،آج تجدید عہد کا دن ہے کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بزنس کمیونٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار پوری طرح ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے ، آئیے ہم سب مل کر امید، حوصلے، عزم کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker