بین الاقوامیٹاپ سٹوری

’طلبا نے بنگلہ دیش کو بچا لیا‘، وطن لوٹنے پر ڈاکٹر یونس کی پہلی پریس کانفرنس


ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس وطن واپسی پر آبدیدہ ہوگئے اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، اب ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے، اور ملک میں امن و امان کے لیے کام کرنا ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے طلبا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپس پہنچ کرخوشی محسوس ہورہی ہے، ہم نے مل کر اس ملک کی حفاظت اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔ سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرحملے کیے گئے
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ نے ملک کو بچایا ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، سازش کے تحت بنگلادیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلادیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر محمد یونس وطن واپسی پر آبدیدہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker