اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایاہوا ہے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے، عدالتوں کا احترام کرتاہوں عدالتوں کو بھی چاہیے وہ اپنا احترام کرائے، ایک ادارہ 26لاکھ مقدمات کا فیصلہ نہیں کرتا توکیاوہ توہین نہیں کرتا۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ موسموں کی نہیں بلکہ آئین و قانون کی تابع ہوتی ہے، توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کے خلاف ہوئی، 9 مئی کوشہدا کی توہین ہوئی اس پرکوئی سزا اورجزا نہیں، عدالت میں کوئی اونچا بول دے توتوہین عدالت ہوجاتی ہے۔