تازہ ترین

جدہ :پاکستان لیڈیز گروپ کی صدر ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے تقریب کا انعقاد

جدّہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان لیڈیز گروپ کی صدر ڈاکٹر رخشندہ پوری اور گروپ کے ممبران کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
لیڈیز گروپ پاکستانی خواتین کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ یہاں موجود نادار خاندانوں کی مالی مدد کریں نیز اسکولوں میں جو بچے فیس ادا نہیں کرسکتے یہ اس تنظیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے بچوں کی فیسیں ادا کرے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل کی بیگم فریدہ خالد او آی سی میں پاکستان کے سفیر کی بیگم ھما شیراور قونصلیٹ کے دیگر افسران کی بیگمات بھی موجود تھیں ۔
اس تقریب میں پاک کیمونٹی اور سعودی خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔
اس موقع پر خواتیں اور انکے بچوں نے مختلف کھیلوں، فیشن شو، قومی گیت گا کر تقریب کو خوبصورت کو بنایا۔
پاکستان کے حوالے سے سوال جواب میں کامیاب خواتین کو انعامات دئے گئے ۔
تقریب میں پاکستانی گانے گا کر خواتین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رخشندہ پوری نے بتایا کہ یہ تقریب جدّہ لیڈیز گروپ کی ٹیم کو پاکستانی کمیونٹی کی خواتین سے متعارف کرانا تھا۔
ڈاکٹر رخشندہ پوری نے مزید کہا کے پاکستان لیڈیز گروپ ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہے وہ پیسوں سے ہو یا اسکول کے بچوں کی فیسیں ادا کرکے یا کسی ضرورت مند بچی کی شادی یہ سب ہمارا انسانیت کے ناطے فرض ہے۔ اور ہماری کوشش رہے گی کے زیادہ سے زیادہ اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر سکیں۔
آخر میں ڈاکٹر رخشندہ پوری نے تمام انے والی خواتین کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور موقع پر تحائف دینے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker