
اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے ای کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کے مسائل سنے ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پشاور میں بھی گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہے ،لاہور میں مسائل کی وجہ سے یہ سہولت عارضی طور پر روکی گئی ہے جلد ہی لاہور میں فزیکل چیکنگ دوبارہ شروع کردی جائے گی ،
گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ کے حوالے سے آئی ڈی بنانے کے لئے عوامی آگاہی کے لئے جلد ایک ویڈیو بھی جاری کریں گے ،کمرشل گاڑیوں کی فائل ریٹرنزکا سلسلہ بھی پیر سے شروع کر رہے ہیں ،جلد پرائیویٹ ٹرانسفر میں بھی فائل ریٹرننگ کا عمل شروع کرنے جا رہے ہیں ،اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپاڑٹمنٹ کی طرف سے گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لئے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جارہی ہے ،شہری اس سے فائدہ اٹھائیں،اسلام آباد کی پارکنگ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔




