پاکستانٹاپ سٹوری

انتخابات کی کوریج ، بھارتی دخواستیں زیر غور ہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، انتخابات کی کوریج کے لیےغیرملکی میڈیا پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے۔

سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اوروزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی دلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزا کے لیے زیرِغور ہیں، برطانیہ سے 25 مبصرین کے ویزے پراسس میں ہیں، روس سے آٹھ جبکہ کینیڈا اور جاپان سے بھی درخواستیں زیرغور ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چھ ہزار سے زائد مبصرین اور صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تاھ کہ مبصرین کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker