ٹاپ سٹوری

پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ‏تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker