سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے صارفین کے لئے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔
ایکس کے مالک ایلون مسک کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا کچھ صارفین کے لیے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن شروع کر رہا ہے۔
ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کی وضاحت کی جس میں صارفین کو ویڈیو اور آڈیو کالنگ کے ابتدائی ورژن سے متعلق فیچر فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ٹویٹر کا نام تبدیل کرنے کے بعد مسک نے اشارہ دیا تھا کہ کہ وہ پلیٹ فارم کو ایک سپر ایپ میں تبدیل کر دیں گے جس میں پیغام رسانی اور سوشل نیٹ ورکنگ جیسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
صارفین کو فیچر استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں آڈیو اور ویڈیو کالنگ سے متعلق فیچر کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ آڈیو اور ویڈیو فیچر کن ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے اس سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔