اسلام آباد (آئی پی ایس)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری ا لہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری ا لہٰی کو کچھ دیر میں پمز ہسپتال اسلام آباد لایا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل چوہدری پرویز ا لہٰی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز ا لہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔