اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہبازشریف جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کردیں : اتحادیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کودیدیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker