کھیل

دی ہنڈریڈ : عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں ہی تہلکہ مچادیا

برطانیہ(آئی پی ایس)دی ہنڈریڈ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو افتتاحی میچ میں کامیابی دلوادی۔

ایونٹ میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، جس کے باعث ان کی ٹیم حریف سدرن مینز کو 134 رنز کا ہدف دیا۔

عماد وسیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالنگ میں 2.3 اوورز میں 15 کے عوض 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دیکھائی، انہوں نے فن ایلن کو 28 اور کپتان جیمز ونس کو شکار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے انگلش لیگ میں ویلش فائر کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اِن ایکشن ہوں گے جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker