بین الاقوامی

نا ئیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر زیرحراست

نیامے (آئی پی ایس)افریقی ملک نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نا ئیجرکے صدر محمد بازوم کو ان کے اپنے محافظوں نے حراست میں لے لیا ہے۔فوجی ترجمان نے ملک میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب معزول صدر کے حامی فوجی بغاوت کی مذمت کر رہے ہیں اور دارالحکومت نیامے میں قومی اسمبلی کے باہر ان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ نا ئیجر کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمد بازوم اور ان کے خاندان والے خیریت سے ہیں۔دوسری جانب
امریکا کے وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے نائیجر میں فوجی بغاوت کی مذمت اور منتخب حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker