کھیل

ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

لندن (آئی پی ایس) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 27 سے 31 جولائی تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 43 رنز سے ہرایا تھا تاہم تیسرے ٹیسٹ میں برطانوی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد اب انگلینڈ کا ایشز سیریز جیتنا نا ممکن ہوگیا ہے ، سیریز اگر ڈرا بھی ہوئی تو ایشز آسٹریلیا ہی رہے گی کیوں کہ قوانین کے مطابق ڈرا ہونے کی صورت میں پچھلی سیریز جیتنے والی ٹیم ایشز اپنے پاس برقرار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ 2021/22 میں ہونے والی ایشز سیریز بھی آسٹریلیا نے 0-4 سے اپنے نام کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker