
کراچی (آئی پی ایس)سٹیٹ بینک نے قرض اور سود کی ادائیگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرد ئیے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15.662 ارب ڈالرکی ادائیگی کی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں 12.639 ارب ڈالر کی اصل ادائیگی کی جب کہ اس عرصے کے دوران 3.023 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے مالی سال 2022 میں 15.101 ارب ڈالر بطور اصل اور سود ادائیگی کی تھی۔