
اسلام آباد(آئی پی ایس)خوبانی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو باآسانی دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو پسند بھی ہوتا ہے۔
فوائد سے بھرپور خوبانی ایک چھوٹا سا پھل ہے جو آڑو اور آلوچے جیسے پھلوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
اس کی افادیت اور استعمال کے حوالے سے ماہر غذائیات فائزہ خان نے ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں دستیاب ہوتی ہے اور کسی بھی حالت میں اس کا استعمال صحت کیلئےبے حد مفید ہے۔ خوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
فائزہ خان نے بتایا کہ وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ذریعے انسان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کیلئے بھی وٹامن اے کا کردار اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خشک خوبانی صحت کے استعمال سے صحت پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔