فن و فنکار

شاہ رخ ہینڈسم نہیں، نہ انہیں اداکاری آتی ہے: ماہ نور بلوچ

اسلام آباد(آئی پی ایس) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان سے متعلق بات کی اور کہامیں سمجھتی ہوں شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، وہ ایک اچھے بزنس مین ہیں ، انہیں خود کو اچھی طرح سے پیش کرنا آتا ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ کی شخصیت کمال کی ہے لیکن دنیا بھر میں جو ہینڈسم ہونے کا آئیڈیا ہے، وہ اس میں نہیں آتے یعنی انہیں ہینڈسم نہیں کہا جاسکتا، ہاں لیکن مضبوط شخصیت کی وجہ سے وہ مختلف ضرور دکھائی دیتےہیں۔

ماہ نور بلوچ نے ظاہری خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہابہت سے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی، ان لوگوں کو شاید کوئی دیکھتا بھی نا ہو، یہ سب مکسچر ہے ۔

اس کے علاوہ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، اور یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے، یقیناً شاہ رخ خان کے مداح مجھ سے اختلاف کریں گے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اچھے اداکار کے بجائے ایک اچھے کاروباری شخصیت ہیں، انہیں پتہ ہے کہ خود کو کیسے دوسرے کو دکھانا ہے، میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker