کھیل

بابر اعظم ٹی 20نہیں ٹیسٹ اور ون ڈے میں میرے فیورٹ بیٹر ہیں ،محمد عامر

کراچی(آئی پی ایس) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ٹی 20 پرفارمنس محمد عامر کو متاثر نہ کرسکی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن کے دوران بابراعظم کو ایک ٹیل اینڈر سمجھنے کا بیان دے کر تنازع چھیڑا تھا۔

اب اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب کے دوران ا نہوں نے بابر کو صرف ون ڈے اور ٹیسٹ میں ہی اپنا فیورٹ بیٹر قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا بابر سوائے ٹی 20 کے میرے پسندیدہ بیٹر ہیں، وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں میرے فیورٹ ہیں، ویراٹ کوہلی اور شبمان گل کو پسند کرتا ہوں۔

میرے خیال میں سمجھتا ہوں کہ اگر شبمان نے اپنی موجودہ فارم برقرار رکھی تو وہ بھارت کیلئے ایک اور بڑے کھلاڑی ثابت ہوں گے۔پسندیدہ بولرز کے حوالے سے محمد عامر نے کہا میرے نزدیک نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نمبر ون بولر ہیں۔

ان کے بعد نسیم شاہ ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں مکمل بولر اور تینوں فارمیٹس کھیل سکتے ہیں، ان کے ساتھ مچل اسٹارک بھی شامل ہیں۔عامر نے مکی آرتھر کو اپنا پسندیدہ ترین کوچ بھی قرار دیا، جب مکی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے عامر نے کہا کہ آ نیوالے میگا ایونٹ میں پاکستان ٹاپ 4 فیورٹ ٹیموں میں شامل ہوگا، ایشیائی کنڈیشنز میں گرین شرٹس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ا نہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہنے کی بھی پیشگوئی کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker