
نئی دہلی(آئی پی ایس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان روی شاستری نےبھارتی سلیکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ جسپریت بھمرا کو ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹیم میں لانے کی جلدی کرنا صحیح نہیں۔
ہمیں شاہین آفریدی کی انجری سے سبق سیکھنا چاہیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان روی شاستری نے جسپریت بھمرا کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل جسپریت بھمرا کو کھلانے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
اگر ہم انہیں جلدی کھلاتے ہیں تو کہیں انجری مزید طویل نہ ہوجائے جس سے بھارت کو نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو شاہین آفریدی کیساتھ پاکستان کی غلطی سے سبق سیکھنا چاہیے اور احتیاط کیساتھ آگے بڑھنا چاہیے، اگر ورلڈکپ سے قبل جلدی کرتے ہیں تو خطرہ ہوگا کہیں بھمرا، شاہین کی طرح دوبارہ 4 ماہ کیلئے ٹیم سے باہر نہ ہوجائیں۔





