
ممبئی ( آئی پی ایس) قومی فٹبال ٹیم کے کوچ ٹوربین وٹاجوسکی نے ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ویزا حصول اور فلائٹ کے مسئلے کو خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ ٹوربین وٹاجوسکی نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے گرین شرٹس کو ویزے جاری کئے گئے، ماریشس میں کافی مسائل کا سامنا رہا بعدازاں پروازیں تاخیر سے پہنچیں تو اسی روز روایتی حریف کیخلاف میچ بھی کھیلنا پڑا جس کا اثر ان کی کاکردگی میں نظر آیا۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ائیرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس سے متعلق کچھ مسائل کی وجہ سے قومی ٹیم کو 9 بجے فلائٹ ملی جبکہ ٹیم دو مختلف حصوں میں پہنچی، ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن اگلے میچوں میں بھرپور کارکردگی مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔





