
لندن ( آئی پی ایس) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج مزید 8میچز کا فیصلہ ہو گا ۔
پہلا میچ لنکا شائر اور ڈربی شائر کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ورسیسٹر شائر اور وارکشائر کی ٹیمیں ایجبسٹن، برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔
آج کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں لیسٹر شائر اورنارتھمپٹن شائر کی ٹیمیں گریس روڈ، لیسٹرکے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ، چوتھا میچ کینٹ اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان سینٹ لارنس گراؤنڈ، کینٹربری میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں سمر سیٹ گلوسٹر شائر کی ٹیمیں کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ میں پنجہ آزمائی کریں گی۔
شیڈول کے مطابق چھٹا میچ گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں ڈرہم اور یارکشائر کی ٹیمیں ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ آج کا آٹھواں اور آخری میچ ہیمپشائر اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل معرکہ 15 جولائی کو برمنگھم میں ہوگا۔





