کراچی(آئی پی ایس) سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر دے دی ہے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرا دی ۔
دو روز قبل صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلزبس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔
پیپلز بس سروس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی ۔
پیپلز بس سروس ایپ پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے شہری بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں۔
پیپلزبس سے سفر کرنیوالے شہریوں کو ایپ سےگاڑی کی لوکیشن کابا آسانی پتا چل سکے گا اور صارفین آن لائن بکنگ، روٹ اور کرائے سمیت دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔
انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پیپلزبس کی مانیٹرنگ ہوگی، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ بس میں آڈیو سسٹم، یوایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی ہوں گے۔