فن و فنکار

شو میں مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادر علی پر شدید تنقید

کراچی (آئی پی ایس) نامور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے دوران شو مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر یوٹیوبر نادر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

جبکہ اس کے برعکس اس صورتحال کو اچھے سے ہینڈل کرنے پر سنیتا مارشل کی تعریفیں ہورہی ہیں۔کچھ روز قبل سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر نے ان سے انتہائی ذاتی نوعیت کے سوال کر ڈالے، پہلے انہوں نے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھا اورپھر سنیتا سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کرلیا۔

جواباً سنیتا نے کہا کہ فی الحال ان کا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، نہ ان پر سسرال کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ ہے۔نادر نے مزید کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل اس قسم کے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اداکارہ انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئیں۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو جہاں نادر کے رویے کو معروف شوبز شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موضوع کو حساس قرار دیتے ہوئے نادر پر تنقید کی۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نادر علی کو احمق قرار دیا ۔

کچھ نے انہیں تنگ ذہن شخص بھی کہا اور ساتھ ہی ان کے پوڈکاسٹ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔اداکارہ نادیہ افگن نے اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھاسنیتا مارشل آپ پر مجھے فخر ہے جس طرح بہادری سے آپ نے اس قسم نے سوالات کے جواب د ئیے۔ساتھ ہی نادیہ نے نادر علی کو مینشن کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نے کہااللہ ہدایت آپ جیسے پوڈ کاسٹ کو دے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک مہمان کو شو میں مدعو کرتے ہیں یا کسی مجرم کو کٹہرے میں؟ حد ہے ایسے اسکرپٹ اور ایسے اگلوانے کی ۔متھیرا نے بھی اس سوالات سے متعلق اعتراض کیا اور کہا یہ کس قسم کے سوال تھے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا نادر کو یہ سب بند کرنا چاہیے جس سے اس کے مہمان شو میں آرام دہ محسوس نہ کریں۔اداکار فہد شیخ نے سنیتا مارشل کو اس صورتحال سے گزرنے پر سلیوٹ کیا جب کہ نادر کیلئے کہا کہ اپنے پرینکس تک محدود رہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker