کھیل

کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

پرتگال(آئی پی ایس) کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔پرتگالی فٹبالر نے آئس لینڈ کے خلاف گول کرکے اپنا دوسو واں میچ یاد گار بنالیا۔

اور اس طرح اسٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2003 سے کیا تھا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker