کھیل

ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو متوقع، تاخیر کی وجہ کیا بنی؟

لاہور(آئی پی ایس) آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 27 کو جون کئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول ورلڈکپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جاسکتا ہے۔

5 اکتوبر سے بھارت میں ہو نیوالےرلڈکپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ سے ہوئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker