کھیل

سابق کرکٹر نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا

لاہور (آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا۔

لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمشنر اور وفاقی وزارت رابطہ کمیٹی سے استدعا کی گئی ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکا جائے، انکی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی، جس کی معیاد گزر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدت ختم ہونے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔سابق کرکٹر نے نوٹس بطور سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان بھجوایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک کرکٹ کی بہتری اور فلاح میرا مقصد ہے، پی سی بی کے امور قانون کے مطابق چلائے جانے چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کیلئے اچھا نہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker