
کراچی (آئی پی ایس) لنکا پریمیئر لیگ کے نئے ایڈیشن کیلئےبیلو کینڈی نے نیلامی کے ابتدائی دن 17پلیئرز حاصل کر لئے، اس میں پاکستان سے فخر زمان، محمد حسنین، محمد حارث اور آصف علی شامل ہیں۔
آصف کیلئےکینڈی نے 30 ہزار ڈالر دینے پر اتفاق کیا۔جافنا کنگز نے 50 ہزار ڈالرکے عوض شعیب ملک کو اپنا بنالیا،زمان خان بھی جافنا میں شامل ہوگئے، کولمبو اسٹرائیکرز نے کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کے ساتھ وہاب ریاض ، محمد نوازاور افتخار احمد کو چن لیا، وہاب ریاض کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔
کولمبو نے محمد نواز کیلئے 30 ہزار ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی، عمر اکمل، حیدرعلی، محمد حفیظ اور امام الحق کو خریدار نہیں مل سکا۔ عامر جمال کی خدمات بیلو کینڈی نے 10 ہزارڈالر کے عوض حاصل کرلیں۔





