کھیل

چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق، پی سی بی چیئرمین ہمارا بنے گا،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد( آئی پی ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکاءاشرف ہی بنیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے اآگئیں۔اس سے قبل نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے بھی واضح کیا تھا کہ کھیلوں کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پیپلز پارٹی لیڈر شپ نامزد کرے گی۔دوسری طرف گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker