کھیل

کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود نے یارکشائر کو فتح دلا دی، اظہر علی کی سنچری رائیگاں

کراچی (آئی پی ایس)انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں یارکشائر نے ڈربی شائر کو 3 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے فتح کیلئےدرکار ہدف 7 وکٹ پر 215 رنز بناکر حاصل کرلیا۔

کپتان شان مسعود 95 اور ڈوم بیس 41 پر ناقابل شکست رہے، شان نے پہلی باری میں بھی 67 رنز سکور کئےتھے، ناکام سائیڈ کی جانب سے حیدرعلی 146 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈویڑن 2 میں اظہر علی کی سنچری کے باوجود ووسٹر شائر اور سسیکس کا میچ ڈرا ہوگیا۔

اظہر علی 101 کی اننگز کھیلنے کے بعد اختتامی لمحات میں آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پہلی باری میں 25 رنز بنائے تھے۔ لنکاشائر نے ہیمپشائر کو 6 وکٹ سے قابو کرلیا، پاکستانی پیسر محمد عباس نے دوسری اننگز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

پہلی باری میں انھیں ایک وکٹ ملی تھی۔لیسٹرشائر سے میچ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کر نیوالےظفر گوہر دوسری باری میں 7 رنز بنا سکے۔ ورکشائر اور ناٹنگھم شائر کا میچ ڈرا ہوگیا، ورکشائر کے پاکستانی پیسر حسن علی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 5 کرلی، انھوں نے 35 بالز پر 54 رنز ناٹ آؤٹ بھی بنائے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker