اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ روس سے آنیوالا پہلا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے،جہاز کو آف لوڈ کرنے میں 3 دن لگ جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روسی تیل آنے سے قیمتوں پر اثر پڑیگا، عوام کو ریلیف ملے گا،ان کاکہناتھا کہ دوسراجہاز بھی ایک ہفتے میں آ جائے گا،
دوسرے جہاز میں 60 سے 65 ہزار ٹن تیل ہوگا،وزیر مملکت کا مزید کہناتھا کہ آذربائیجان سے کم قیمت ایل این جی کارگوکا معاہدہ ہوا ہے ۔مصدق ملک کاکہناتھا کہ اگر آپ خود کو ٹرانسپیرنٹ رکھیں جیسا ہم نے رکھا تو دنیا بھی پھر آپ کے ساتھ چلتی ہے،کوئی ان کا فون نہیں اٹھاتا تھا کوئی ان کو فون نہیں کرتا تھا اس وزیراعظم کی کیا بات کریں،گزشتہ وزیراعظم نے تو یہ بھی کہا تھا کہ فرانس کے صدر کا فون آیا میں نے نہیں اٹھایا،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ وزیراعظم کی کبھی امریکا سے لڑائی کبھی دوستی، خارجہ پالیسی خراب کی ۔