اہم خبریںپاکستان

9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور: مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
گزشتہ روزتحریک انصاف کارکنان کے خلاف 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کی۔ عدالت نے 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 15 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا تھا جس کے دوران مظاہرین کی پولیس سے شدید جھڑپیں اور جلاو گھیراو ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں کی تھیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker