اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے طارق محمود الحسن نے بھی کپتان سے راہیں جدا کر لیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے طارق محمود الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
طارق محمود الحسن پی ٹی آئی حکومت میں معاون خصوصی تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مخدوم سید طارق محمود الحسن کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی ترقی مقرر کیا تھا۔
محمود الحسن ایک مشہور مصنف، قانونی ماہر کے ساتھ ساتھ فلاحی کام کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے برطانیہ نارتھمپٹن یونیورسٹی سے بزنس کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون میں بھی ماسٹر کیا تھا۔
دوسری جانب حالیہ دنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں۔
تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں
پاکپتن سے قومی اسمبلی کے سابق رکن احمد شاہ گھگہ، پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سعید اکبر نوانی اور ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker