اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

بشار الاسد عرب لیگ کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

جدہ:بارہ سال بعد عرب لیگ میں شام کے دوبارہ شامل ہونے پر شامی صدر بشار الاسد عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے بتیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے شام کے صدر بشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شامی صدر بشارالاسد کے جدہ ائیرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے بعد سعودی عرب نے شامی صدر کو مدعو کیا تھا۔ شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں عوام اور مظاہرین سے روا شامی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف 2012 میں شام کو عرب لیگ سے نکال دیا گیا تھا اور بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker