
ایرانی فوج کے ائیر ڈیفنس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی کا کہنا ہے ایرانی فوج اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے، ایران کو حالیہ جنگوں میں فضائی دفاع سے متعلق اچھے تجربات حاصل ہوئے۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ان تجربات کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، یہ تجربات حکمت عملی، دفاعی نظاموں کی تیاری اور تعیناتی میں مفید ثابت ہوئے، ہم اپنے دفاعی نظاموں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، اور اس وقت 100 فیصد ایرانی صلاحیتوں پر انحصار کر رہے ہیں۔





